چین اور پاکستان کے درمیان سامان اور دیگر اہم صنعتوں میں تجارت اور سرمایہ کاری میں دو طرفہ تعاون کو تیز کرنے پر اتفاق ہو گیا ، چین میں پاکستان کے قونصل جنرل حسین حیدر نے کہا ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کاری پر پاکستان کی مجموعی پالیسی نرم ہے، اور غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کے لیے آزاد ہیں،پاکستان چینی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے مزید سازگار اصلاحاتی اقدامات متعارف کر رہا ہے۔چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق حال ہی میں، ژی جیانگ روئیان میونسپل گورنمنٹ کے نمائندوں اور شنگھائی میں پاکستان کے قونصلیٹ جنرل نے ایک آن لائن تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق میٹنگ کی۔ دونوں فریقوں نے روئیان شہر میں سامان اور دیگر اہم صنعتوں میں تجارت اور سرمایہ کاری کے تعاون پر گہرائی سے بات چیت کی اور دو طرفہ تعاون کو تیز کرنے پر اتفاق کیا۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق ملاقات میں قونصل جنرل حسین حیدر نے پاکستان کی درمیانی اور اعلیٰ قیمت کے سفری بیگ کی مانگ پر زور دیا اور پاکستان کی تجارت اور سرمایہ کاری کی پالیسیوں کی وضاحت کی۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق انہوں نے نشاندہی کی کہ غیر ملکی سرمایہ کاری پر پاکستان کی مجموعی پالیسی نرم ہے، اور غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کے لیے آزاد ہیں سوائے چند ممنوعہ شعبوں کے، جن میں شیئر ہولڈنگ کی کوئی حد نہیں ہے۔
چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق حیدر نے کہا چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت پاکستان چینی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے مزید سازگار اصلاحاتی اقدامات متعارف کر رہا ہے، جس سے روئیان انٹرپرائزز کے لیے پاکستان میں کاروبار کرنے کے لیے بہتر حالات پیدا ہوں گے۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق مشرقی چین کے صوبہژی جیانگ میں بیگز، چمڑے کے جوتوں، آٹو پارٹس اور برقی آلات کی تیاری کا ایک بڑا مرکز روئیان تیزی سے برآمدات پر مبنی معیشت کو فروغ دے رہا ہے۔ ان شعبوں میں، چین اور پاکستان دونوں کے تکمیلی صنعتی ڈھانچے اور تعاون کی مضبوط مانگ ہے، جس نے دو طرفہ صنعتی تعاون کی مضبوط بنیاد رکھی ہے۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق روئیان کے نائب میئر چن پینگ نے چین پاکستان تعاون کو باقاعدہ اور منظم بنیادوں پر فروغ دینے کی تجویز پیش کی۔ انہوں نے حیدر کو ایک باضابطہ دعوت نامہ بھی بھیجا اور امید ظاہر کی کہ وہ ایک وفد کیساتھ روئیان کے میدانی دور ہ کریں اور دوطرفہ تعاون کے ابتدائی نتائج کے منتظر ہیں۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق حیدر نے امید ظاہر کی کہ تجارت اور سرمایہ کاری کے حلقوں کے درمیان براہ راست بات چیت کے حصول کے لیے دونوں فریقوں کے کاروباری نمائندوں کے لیے ایک آن لائن '' بی ٹو بی '' میچ میکنگ میٹنگ منعقد کی جائے گی، اور تعاون کے منصوبوں پر عمل درآمد کو تیز کرنے کے لیے ایک آف لائن سرمایہ کاری کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق روئیان بیورو آف کامرس، میونسپل کونسل فار دی پروموشن آف انٹرنیشنل ٹریڈ، اور روئین لگیج انڈسٹری ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے اجلاس میں شرکت کی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی