• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

زمین سے ٹکرانے کے انتہائی کم امکانات کا حامل سیارچہ دریافتتازترین

March 10, 2023

لاس اینجلس(شِنہوا) امریکی خلائی ایجنسی،ناسا نے 2023 ڈی ڈبلیو نامی ایک نئے سیارچے کا سراغ لگایا ہے جس کے 2046 میں زمین سے ٹکرانے کا "بہت کم امکان" ہے۔ناسا کے پلینٹری ڈیفنس رابطہ دفتر نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ اکثر جب نئے خلائی اجسام کو پہلی باردریافت کیا جاتا ہے، تو غیر یقینی صورتحال سے نکلنے اورمستقبل میں ان کے دیگر خلائی اجسام کے گرد ایک چکر کے دورانیہ کی مناسب پیش گوئی کے لیے درکار اعدادوشمار میں کئی ہفتے لگ جاتے ہیں۔

ناسا کے مطابق، تجزیہ کار اس نئے سیارچے کی نگرانی جاری رکھیں گے اور مزید ڈیٹا ملنے کے بعد پیش گوئی کو اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔

2023 ڈی ڈبلیو نامی یہ سیارچہ پہلی بار گزشتہ ماہ 27 فروری کو دریافت کیا گیا تھا اس کا قطر تقریباً 50 میٹر ہے۔