ہرارے(شِنہوا) زمبابوے کے دارالحکومت ہرارے کے جنوب میں ایک سڑک پر دو مسافر گاڑیوں کے تصادم کے نتیجے میں نو افراد ہلاک اور 31 زخمی ہو گئے۔
زمبابوے ریپبلک پولیس نے بتایا کہ جمعہ کی صبح زمبابوے کے باشندے ایسٹر کے طویل تہوار کے لیے مختلف مقامات کا سفر کر رہے تھے کہ تباہ کن سڑک ٹریفک حادثہ صبح 6 بجے کے قریب پیش آیا جہاں ہرارے-ماسونگو روڈ پر ایک ٹویوٹا کاروان کومبی جس میں 18 افراد سوار تھے، ایک منی بس کے ساتھ ٹکرا گئی جس میں 22 افراد سوار تھے۔ تصادم کے نتیجے میں نو افراد ہلاک جبکہ 31 دیگر زخمی ہو گئے۔پولیس نے بیان میں کہا کہ 20 مسافروں کو قریبی موما ہسپتال میں جبکہ 11 دیگر کو گویرو ہسپتال منتقل کیا گیا۔