• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 26th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

زمبابوے میں چین کی مالی مدد سے تعمیر ہونے والے تھرمل پاورسٹیشن سے پیداوار شروعتازترین

November 18, 2022

ہرارے(شِنہوا) چینی کمپنی سائنو ہائیڈرو کی جانب سے زمبابوے میں تعمیر کیے جانے والے ہوانگی تھرمل پاور سٹیشن کے دو پاور جنریٹروں میں سے ایک نے پیداوار شروع کردی ہے جس سے ملک 300 میگاواٹ بجلی کی اضافی پیدوار کے قریب پہنچ گیا ہے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی نیو زیانا کی رپورٹ کے مطابق اضافی بجلی، جو رواں سال کے اختتام سے قبل قومی گرڈ میں شامل کی جائے گئی سے  ملک میں بجلی کی قلت پر قابو پانے کی کوششوں میں بڑی مدد ملے گی۔

300 میگاواٹ کا یہ یونٹ دو جنریٹرز کا حصہ ہے جو ہوانگی تھرمل پاور سٹیشن کے یونٹ 7 اور 8 کے توسیعی منصوبے پر مشتمل ہے جسے چائنہ ایگزم بینک کی  مالی مدد کے ساتھ چینی فرم  سائنو ہائیڈروکے ذریعے  تعمیر کیا جارہاہے۔

 

زمبابوے میں ہوانگی کے مقام پرتھرمل پاور سٹیشن کو دیکھا جاسکتا ہے۔(شِنہوا)

 

مکمل ہونے پر، دونوں یونٹس سے مجموعی طورپر 600 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی توقع ہے۔ دوسرا یونٹ 2023 کے اوائل میں پیداوار شروع کرے گا۔