ہرارے (شِنہوا) افریقہ میں ایڈز اور ایس ٹی آئی (جنسی طور پر منتقل شدہ انفیکشن) پر بین الاقوامی کانفرنس (آئی سی اے ایس اے) کا 22 واں ایڈیشن ہرارے میں شروع ہوا۔
یہ علاقائی کانفرنس ایچ آئی وی اور اس سے پھیلنے والی دیگر وبائی امراض کا ردعمل جدید شواہد اور اسباق کے تبادلے اور تجربے کا ایک اہم پلیٹ فارم مہیا کرتی ہے۔ افریقہ میں ایچ آئی وی اور ایڈز سے متعلق یہ سب سے بڑی کانفرنس ایک علاقائی ایونٹ ہے جو 9 دسمبر تک جاری رہے گی۔
زمبابوے کے صدر ایمرسن منانگاگوا نے کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہ کہا یہ تقریب افریقہ کو ایچ آئی وی / ایڈز کے خلاف اپنے جاری ردعمل پر سوچ وبچار کا موقع فراہم کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں پرسکون نہیں ہونا چاہیئے۔ ایڈز ختم نہیں ہوا ہے ۔ وبائی مرض پائیدار سماجی و اقتصادی ترقی کے لئے خاموش خطرات میں سے ایک ہے۔
منانگاگوا نے کہاکہ تاہم یہ قابل ستائش ہے کہ ہم نے اپنی مضبوط کوششوں سے پیشرفت اور مثبت نتائج حاصل کئے ہیں جس سے یہ امید ہے کہ ہم واقعی ایڈز ختم کرسکتے ہیں۔
منانگاگوا نے کہا کہ زمبابوے نے نئے ایچ آئی وی انفیکشن کے ساتھ ساتھ ایڈز سے اموات کم کرنے میں اہم پیشرفت کی ہے۔