• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

زمبابوے کا چین کے ساتھ تعاون کو فروغ د ینے کا اعلانتازترین

June 08, 2023

ہرارے(شِنہوا)زمبابوے کے صدر ایمرسن منانگاگوا نے زمبابوے کے دارالحکومت ہرارے کے اسٹیٹ ہاؤس میں زمبابوے میں چین کے نئے سفیر چو ڈنگ کی جانب سے سفارتی اسناد وصول کیں۔

منانگاگوا نے کہا کہ زمبابوے، چین کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو گہرا کرنے کا خواہاں ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین نے زمبابوے کی قومی ترقی میں بہت مدد فراہم کی ہے اور چین کی مالی اعانت کے تحت نیو پارلیمنٹ بلڈنگ، ہوانگے تھرمل پاور اسٹیشن کی توسیع، رابرٹ گیبریل موگابے بین الاقوامی ہوائی اڈے کی تزئین و آرائش اور توسیع اور نیشنل موبائل براڈ بینڈ فیز تھری جیسے متعدد منصوبے شامل جنہوں نے زمبابوے کی اقتصادی وسماجی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

اس کے علاوہ منانگاگوا نے مغربی ممالک کی جانب سے عائد پابندیوں کے خلاف زمبابوے کی مدد کرنے اور نوول کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں چین کی جانب سے فراہم کی جانے والی مدد پر چین کا شکریہ ادا کیا۔

منانگاگوا نے کہا کہ زمبابوے ،چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور بیلٹ اینڈ روڈ اینی شیٹو اور گلوبل ڈیویلپمنٹ اینی شیٹو کے فریم ورک کے تحت مختلف شعبوں میں تعاون کو گہرا کرنے کی غرض سے چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے ایک چین کے اصول پر سختی سے عمل پیرا رہے گا۔

ژو نے کہا کہ چین اور زمبابوے کے درمیان دوستی مضبوط ہو رہی ہے اور چین دونوں ممالک کے عوام کو بہتر فائدہ پہنچانے کے لئے دونوں ممالک کے درمیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری کی گہرائی سے ترقی کو فروغ دینا جاری رکھے گا۔