• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 18th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

زمبابوے کے صدر نے خشک سالی کی وجہ سے ملک کو آفت زدہ قرار دے دیاتازترین

April 03, 2024

ہرارے(شِنہوا)زمبابوے کے صدرایمرسن منانگاگوا نے قدرتی موسمی تغیر ایل نینو سے پیدا ہونے والی خشک سالی کو غذائی تحفظ کے لیےخطرہ قرار دیتے ہوئے ملک کو آفت زدہ قرار دے دیا ہے۔ دارالحکومت ہرارے کے اسٹیٹ ہاؤس میں قوم سے خطاب کرتے ہوئے صدرایمرسن منانگاگوا نے کہا کہ   موجودہ زرعی سیزن2023 -2024 کے دوران ایل نینو کی وجہ سے آںے والی  خشک سالی کے باعث  توقعات کے مطابق پیداواری کارکردگی حاصل نہیں کی جاسکی۔اس کے نتیجے میں، ملک کے 80 فیصد سے زیادہ علاقوں میں معمول سے کم بارشیں ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ تارکین وطن سمیت ملک کے تمام شہریوں،بین الاقوامی برادری، اقوام متحدہ کی ایجنسیوں، ترقیاتی اور امدادی شراکت داروں، بین الاقوامی مالیاتی اداروں، نجی شعبے، گرجا گھروں اور دیگر مذہبی تنظیموں کے ساتھ ساتھ انفرادی شخصیات سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ قومی آفت سے پیدا شدہ اس صورتحال میں بہتری کے لیے دل کھول کرعطیات دیں۔