ہرارے (شِنہوا) زمبابوے میں چینی سفارت خانہ نے چینی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کے قیام کی 96 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک استقبالیہ تقر یب کا انعقاد کیا۔
زمبابوے کے دارالحکومت ہرارے میں منعقدہ استقبالیہ تقریب میں زمبابوے میں چین کے سفیر ژو ڈنگ، چینی سفارت خانہ کے دفاعی اتاشی ژو یونگ لونگ، زمبابوے کے قائم مقام وزیر دفاع ڈینیئل گاروے، سفارتکاروں اور دیگر حکام نے شرکت کی۔
استقبالیہ تقر یب سے خطاب کرتے ہوئے ژو نے کہا کہ گزشتہ 96 سالوں کے دوران چین کی قومی آزادی اور آزادی کی جدوجہد کے دوران پی ایل اے کے قیام اور ترقی کا مشاہدہ کیا گیا ہے اور چین کی اصلاحات اور کھلے پن کے عمل میں فوج کی مضبوط ترقی ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ایل اے کی زمبابوے کے ساتھ ایک طویل تاریخ اور دوستا نہ تعلق ہے جو 1960 کی دہائی میں زمبابوے کی آزادی کی لڑائی سے قائم ہے۔
انہوں نے کہا کہ دونوں افواج کے درمیان یکجہتی اور ہم آہنگی کی قیمتی یادیں ہماری مشترکہ وراثت ہیں جو آج کل ہمارے تعلقات کو تشکیل دے رہی ہیں۔
اپنے خطاب میں دفاعی اتاشی ژو نے کہا کہ پی ایل اے نے مشترکہ مستقبل کے ساتھ انسانی برادری کی تعمیر کے مطالبے پر وفاداری سے جواب دیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز لبریشن آرمی اور زمبابوے کی دفاعی افواج کے درمیان روایتی دوستی کو 1960 کی دہائی میں دونوں ممالک کے با نیوں نےفروغ دیا تھا ۔
گزشتہ دو دہائیوں کے دوران دونوں فریقین کی طرف سے ہمیشہ اس کی قدر کی گئی ہے اور مسلسل فروغ دیا گیا ہے۔