لوساکا (شِنہوا) زیمبیا میں موبائل سروسز فراہم کرنے والی معروف کمپنی ایم ٹی این نے اپنے ففتھ جنریشن موبائل (فائیوجی) نیٹ ورک کا آغازکیا ہے جو صارفین کے لئے تیز رفتار اوربلاتعطل انٹرنیٹ کی سہولت یقینی بنائے گا۔
نیٹ ورک کا آغاز جمعرات کو کیا گیا جو اس سگنل فراہم کنندہ کو ڈیٹا کی تیزرفتارمنتقلی اور صارفین کو نیٹ ورک میں تعطل کے بغیر پہلے سے کہیں زیادہ تیزی کے ساتھ کسی بھی قسم کی بڑی فائلز ڈاؤن لوڈ کرنے کے قابل بنائے گا۔
اس نیٹ ورک کو چین کی انفارمیشن کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کمپنی ہواوے کے ساتھ مشترکہ پر شروع کیا گیاہے جو کہ ابتدائی طور پر رواں سال جنوری میں شروع کیا گیا تھا۔
زیمبیا ،لوساکامیں قائم مقام وزیر تعلیم علیجا موچیما انفارمیشن کمیونیکیشن ٹیکنالوجی (آئی سی ٹی ) فنڈ کے اجراء کے دوران تقریر کر رہے ہیں۔(شِنہوا)
زیمبیا کے صدر حاکائینڈا ہیچی لیما نے زیمبیا کے پہلے فائیوجی نیٹ ورک کو ممکن بنانے پر ایم ٹی این اور ہواوے کی تعریف کی۔
انہوں نے کہا کہ فائیوجی حکومت کے ڈیجیٹل ایجنڈے کے مطابق ہے تاکہ تکنیکی ترقی کو حاصل کیا جاسکے اور معیشت کی احیائے نو کی جا سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ فائیوجی نیٹ ورک کی بدولت ممکن ہونے والی رفتار کاروبار کو چلانے کے طریقے کو بدل دے گی کیونکہ اس سے مواصلات میں بہتری آئے گی اور خدمات کی فراہمی میں اضافہ ہوگا۔
جنوبی افریقہ کے خطےکے لیے ہواوے کے نائب صدر فل لی نے زیمبیا میں فائیوجی مارکیٹ کی قیادت کرنے پر ایم ٹی این کی تعریف کی۔
انہوں نے اس شراکت داری کے لیے ہواوے کی طویل المدتی وابستگی کا اعادہ کیا جس سے دونوں کمپنیاں برسوں سے لطف اندوز ہو رہی ہیں۔