• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

زیمبیا کے قرضوں کے مسئلہ کوانتہائی اہمیت دیتے ہیں:چینتازترین

February 15, 2023

بیجنگ(شِنہوا) چین نے کہا ہے کہ وہ زیمبیا کے قرضوں کے مسئلہ کے حل میں تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے روزانہ کی نیوز بریفنگ میں بتایا کہ زیمبیا کے دوست ملک کی حیثیت سے  چین قرضوں کے معاملے پر زیمبیا کے خدشات کو ہمیشہ اہمیت دیتا ہے۔

زیمبیا کی حکومت نے  گزشتہ روز مغربی میڈیا کی اس رپورٹ کی تردید کی  تھی کہ وہ چین کی جانب سے عالمی بینک اور دیگر کثیر جہتی قرض دہندگان سے اس کےقرضوں کی تنظیم نو کے عمل میں شامل ہونے کے مطالبے کی حمایت نہیں کرتی ۔

زیمبیا کے وزیر خزانہ و قومی منصوبہ بندی ستمبیکو موسوکوتوانی نے کہا کہ، فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے برعکس ان کا  ملک چین اور عالمی بینک کے درمیان کسی بھی تجویز کو مسترد کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔

انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ رپورٹ کی ہیڈ لائن ان کے تبصرے یا ملک کے موقف کی درست عکاسی نہیں کرتی۔ فنانشل ٹائمز نے اس رپورٹ کے تازہ ترین ورژن میں اپنی غلط بیانی کو درست کیا ہے۔