• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 8th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ژینگ جیان بانگ چائنیزکے ایم ٹی انقلابی کمیٹی کے چیئرمین منتخبتازترین

December 28, 2022

بیجنگ (شِنہوا) ژینگ جیان بانگ کو چائنیز کومن تانگ (آر سی سی کے) کی انقلابی کمیٹی کی مرکزی کمیٹی کا چیئرمین منتخب کرلیا گیا ہے۔

اس فیصلے کا اعلان آرسی سی کے نے بیجنگ میں اپنی 14 ویں قومی کانگریس کے اختتام پر کیا، یہ ایک غیرکمیونسٹ جماعت ہے جس کے ارکان کی تعداد 1 لاکھ 58 ہزار ہے۔

ژینگ چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے نائب چیئرمین بھی ہیں۔

آر سی سی کے کی قومی کانگریس کے اختتامی اجلاس میں  ایک 218 رکنی نئی مرکزی کمیٹی کا انتخاب عمل میں آیا جس نے ژینگ کو چیئرمین منتخب کیا۔

جنوری 1948 میں قائم ہونے والی آر سی سی کے چین کی ان 8 غیر کمیونسٹ جماعتوں میں سے ایک ہے جو کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی زیرقیادت ریاستی امور میں حصہ لیتی ہیں۔