ویانا(شِنہوا) بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے ) نے کہا ہے کہ یوکرین کے زاپوریژیا ایٹمی پاور پلانٹ کے ٹھنڈے تالاب میں پانی کی سطح جو اس تنصیب کے ایٹمی تحفط کیلئے اہم ہے، گزشتہ کئی ہفتوں سے کم ہو رہی ہے۔
آئی اے ای اے نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ زاپوریژیا ایٹمی پاور پلانٹ کے عملے نے تصدیق کی ہےکہ اگر یہی رجحان جا ری رہا تو جلد ہی تالاب سے پانی کو پمپ کرنا مشکل ہو جائے گا جبکہ موسم گرم سے تالاب کے پانی کی سطح بر قرار رکھنے میں مزید مشکلات پید ا ہوئی ہیں۔
آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی نے کہا ہے کہ ٹھنڈے تالاب میں پانی کی سطح کم ہونا باعثِ تشویش ہے۔انہوں نے کہا کہ پلانٹ کو ہر وقت درکار ٹھنڈے پانی کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ایجنسی اس تنصیب کی قریبی نگرانی اور صورتحال کا جائزہ لینا جاری رکھے گی۔
زاپوریژیا ایٹمی پاور پلانٹ میں تعینات آئی اے ای اے کے ماہرین نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران پلانٹ سے مختلف فاصلوں پر فوجی سرگرمیوں کی آوازیں سنی اور کئی بار اٹھتا ہوادھواں بھی دیکھا جس کی وجہ زاپوریژیا ایٹمی پاور پلانٹ عملے کی جانب سے آتشزدگی بتائی گئی ۔