بیجنگ (شِنہوا) بیجنگ میں منعقدہ 2023 چائنہ بین الاقوامی میلہ برائے تجارتی خدمات میں چین اور پاکستان کے کاروباری اداروں کے درمیان تعاون بڑھانے کا منصوبہ شروع کردیا گیا ہے ۔
ژونگ گوان کن بیلٹ اینڈ روڈ انڈسٹریل پروموشن ایسوسی ایشن کے ڈائریکٹر ژانگ شیاؤ ڈونگ کے مطابق چین ۔ پاکستان ڈبل ہنڈرڈ انٹرپرائزز کوآپریشن پروجیکٹ ہر ملک سے 100 کاروباری اداروں کا انتخاب کرے گا جو دوسرے ملک میں ان کی ترقی میں جامع خدمات فراہم کرے گا۔
اس منصوبے میں کاروباری تربیت، اسٹریٹجک مشاورت، پالیسی کی تشریح، اہلکاروں کی خدمات، قانونی خدمات، بین الاقوامی تبادلے اور تعاون کی خدمات، سرمایہ کاری اور قرض خدمات شامل ہیں۔
اس کا مقصد چین ۔ پاکستان سائنس و ٹیکنالوجی اختراع میں تعاون کو فروغ دینا اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے خاکے میں دونوں ممالک کے کاروباری اداروں کے درمیان مربوط ترقی کا فروغ ہے۔
اس منصوبے کا آغاز دونوں ممالک کے سرکاری محکموں، اداروں اور کاروباری اداروں نے کیا ہے جن میں ژونگ گوان کن ایسوسی ایشن اور چین میں پاکستانی سفارت خانہ شامل ہیں۔