• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 9th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

تہذیبوں کی جداگانگی اورانسانی حقوق کی عالمی گورننس پربیجنگ میں کانفرنس کاانعقادتازترین

December 29, 2022

بیجنگ(شِنہوا) تہذیبوں کی جداگانگی اورانسانی حقوق کی عالمی گورننس کے حوالے سے بین الاقوامی کانفرنس گزشتہ روزبیجنگ میں منعقد ہوئی۔ 

کانفرنس میں چین، کیوبا، برطانیہ، روس اور فرانس سمیت  دیگرممالک کے تقریباً 50 ماہرین نے آن لائن اور آف لائن شرکت کی۔ اقوام متحدہ جنیوا میں جمہوری وکلاء کی بین الاقوامی تنظیم  کے مستقل نمائندے میکول ساویا نے طویل تاریخ اور شاندار ثقافت کے ساتھ بین الاقوامی تعلقات میں چین کے اہم ترین کردار کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو انسانی حقوق کی عالمی گورننس میں چین کے تعاون کی ضرورت ہے ۔ 

چائنہ فاؤنڈیشن فارہیومن رائٹس ڈویلپمنٹ کے وائس چیئرمین اور سیکرٹری جنرل ژو فینگ نے تہذیبوں کے درمیان ٹکراؤ کو روکنے  اور بعض تہذیبوں کے تئیں امتیازی سلوک اور تعصب کو روکنے کے لیے اقدامات اٹھانے پر زور دیا، تاکہ دنیا بھر میں انسانی حقوق کو فروغ دینے کے لیے صحت مند ماحول پیدا کیا جا سکے۔