• Dublin, United States
  • |
  • May, 17th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

ترقی پذیرایشیا بحرالکاہل کا خطہ عمررسیدہ آبادی کے درپیش چیلنجز کے لیے تیار نہیں: ایشیائی ترقیاتی بینکتازترین

May 02, 2024

منیلا(شِنہوا)ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے کہا ہے کہ ایشیا بحرالکاہل کے ترقی پذیر خطے میں 60 سال اور اس سے زیادہ عمرکے افراد کی تعداد 2050 تک تقریباً دوگنا ہوکر1ارب20کروڑہوجائے گی اور عمررسیدہ آبادی کی فلاح و بہبود کے لیے جامع پالیسی اصلاحات کی فوری ضرورت ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جمعرات کو جاری ایک رپورٹ کے مطابق آبادی کی عمر میں اضافہ ایشیا بحرالکاہل خطے کی ترقی کی اگرچہ عکاسی کرتا ہے  لیکن یہ خطہ ابھی تک اپنی تیزی سے عمر رسیدہ آبادی کی فلاح و بہبود اور صحت کی خدمات کے لیے انکی بڑھتی ہوئی ضرورت کوپوراکرنے کے لیے تیارنہیں ہے۔

 رپورٹ میں اے ڈی بی کے چیف اکانومسٹ البرٹ پارک نے کہا کہ ایشیا اور بحرالکاہل کی تیز رفتار ترقی کامیابی کی ایک کہانی ہے،لیکن اس سے ایک بہت بڑی آبادیاتی تبدیلی رونما ہونے کے ساتھ دباؤ بڑھ رہا ہے۔

پارک نے کہا کہ صحت، تعلیم، ہنر، اور ریٹائرمنٹ کے لیے مالی تیاریوں میں لائف ٹائم سرمایہ کاری کے لیے حامی پالیسیاں بنانی چاہئیں۔عمررسیدہ افراد کی تندرستی اورپیداوار میں معاون آبادی کو فروغ دینے اور معاشرے کے لیے ان کوزیادہ سے زیادہ مفید بنانےکے لیے خاندانی اور سماجی روابط بھی اہم ہیں۔