اقوام متحدہ (شِنہوا) چین کے نائب صدر ہان ژینگ نے کہا ہے کہ چین گنی کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہے تاکہ وہ اپنے اپنے بنیادی مفادات سے متعلق امور پر ایک دوسرے کی حمایت جاری رکھیں اور ترقی پذیر ممالک کے مفادات کا مشترکہ طور پر تحفظ کریں۔
ہان نے اس عزم کا اظہار نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر گنی کے عبوری صدر ماماڈی ڈومبویا سے ملاقات کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا کہ گنی چین کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے والا سب صحارا کا پہلا افریقی ملک ہے۔
چینی نائب صدر نے کہا کہ چین اور گنی کے عوام طویل المیعاد مخلصانہ دوستی سے لطف اندوز ہوتے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان عملی تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں۔
ہان نے مزید کہا کہ چین گروپ آف فرینڈز آف دی گلوبل ڈیویلپمنٹ اینی شیٹو میں گنی کی شرکت کو سراہتا ہے اور گنی کے ساتھ اپنی روایتی دوستی کو آگے بڑھانے، باہمی فائدہ مند تعاون کو وسعت دینے کے ساتھ ساتھ دوطرفہ تعلقات کو گہرا اور مستحکم کرنے بارے کام کرنے کے لئے تیار ہے۔