• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 28th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

ترکیہ، ناکام بغاوت سے مشتبہ روابط کے الزام میں 23 فوجی اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری جاریتازترین

May 07, 2024

استنبول(شِنہوا) ترکیہ میں استغاثہ کے اداروں نے 2016 کی ناکام بغاوت میں ملوث نیٹ ورک سے مشتبہ روابط کے الزام میں 23 سابق اور موجودہ فوجی اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔

سرکاری نشریاتی ادارے، ٹی آر ٹی کے مطابق 19 مشتبہ افرادکو11 صوبوں میں بڑے پیمانے پر کی گئی کارروائیوں کے دوران حراست میں لیا گیا،جن میں حاضر سروس فوجی اہلکار،فوجی اسکول کے سابق طلباء اور ایک پولیس افسرشامل ہے۔

چیف پراسیکیوٹر کے دفتر کی جانب سے فوج میں موجود نیٹ ورک کے ارکان کے خلاف شروع کی گئی تحقیقات کے بعد یہ  کارروائیاں مغربی صوبے ازمیر میں بیک وقت کی گئیں۔