انقرہ(شِنہوا)ترکی نےشام کے سرحدی قصبے جرابلس سے ترکی میں داخل ہونے کی کوشش کرنیوالے داعش کے 4 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
ترک وزارت داخلہ نے بدھ کے روز ایک بیان میں کہا کہ داعش کی عدلیہ ، انٹیلی جنس ، تربیت اور سوشل میڈیا آپریشنز کے ذمہ دار مشتبہ افراد کو حملے کی تیاری کرتے ہوئے پکڑا گیا۔
اس نے مزید بتایا کہ کارروائیوں کے دوران داعش ممبران کے 6 شراکت داروں کو بھی حراست میں لیا گیا ہے اور ان کے قبضہ سے ایک اے کے 47 کلاشنکوف انفنٹری رائفل ، ایک میگزین اور 27 کارتوس بھی ضبط کیے گئے ہیں۔
ترک حکومت نے 2013ء میں داعش کو ایک دہشتگرد تنظیم قرار دیا تھا۔ داعش کو 2015 کے بعد سے اب تک ملک میں جان لیوا حملوں کےسلسلے کا ذمہ دار ٹھہرایا جاتا ہے۔