• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ترکیہ نے دفاعی صنعت کے غیر ملکی انحصار کوبڑی حد تک کم کردیا: ایردوانتازترین

April 24, 2023

انقرہ(شِنہوا) ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ترکیہ نے گزشتہ دو دہائیوں میں دفاعی صنعت میں غیر ملکی انحصار کو 80 فیصد سے کم کر کے تقریباً 20 فیصد  تک محدود کر دیا ہے۔

ایردوان نے شمال مغربی صوبہ ساکریا میں تجرباتی طور پر ترک مسلح افواج کو نئے آلتے  ٹینکوں کی فراہمی کی تقریب میں کہا کہ دفاعی منصوبوں کی تعداد جو 2002 میں محض 62 تھی، آج 750 سے تجاوز کر گئی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ترکیہ نے ایک آزاد دفاعی صنعت کا ہدف مقرر کیا ہے۔

 ترک صدر نے وضاحت کی کہ 2002 میں دفاعی منصوبوں کے لیے ملک کا بجٹ 5 ارب 50 کروڑ ڈالر تھا جو اب 75 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے جس میں بولی کے عمل میں شامل منصوبے بھی ہیں۔

بی ایم سی  ڈیفنس نے اہم جنگی ٹینک آلتے کو تجربے کے لیے فراہم کیاجس کے 2024 میں مکمل ہونے کی توقع ہے۔