• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

ترکی نے ایجیئن کوسٹ پر 143 تارکین وطن افراد کو ڈوبنے سے بچا لیاتازترین

October 05, 2022

انقرہ(شِنہوا)ترکی کے ساحلی محافظوں نے بحیرہ ایجیئن میں متعدد کشتیوں پر سوار تقریباً 143 تارکین وطن افراد کو بچا لیا ہے۔

ملک کی کوسٹ گارڈ کمانڈ نے منگل کے روز ایک بیان میں کہا کہ مغربی صوبہ ازمیر میں ساحلی محافظوں کے دستوں کو ازمیر کے اضلاع ڈکیلی اور سیفیری ہسار کے ساحل سے پرے سمندر میں ربڑ کی کشتیوں پر سوار تارکین وطن افراد سے متعلق اطلاع موصول ہوئی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یونانی ساحلی محافظوں کی جانب سے کشتیوں کو ترکی کے علاقائی پانیوں میں دھکیلنے کے بعد ترک ساحلی محافظوں نے تارکین وطن کو بچایا۔

یونانی حکام نے ترکی کے دعویٰ کی تردید کی ہے۔

دریں اثناء ترک ساحلی محافظوں نے ایک الگ کارروائی میں ضلع سیفیری ہسار کے قریب ربڑ کی کشتی کو روک کر31 تارکین وطن افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔