• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 14th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ترکیہ نے ہا لینڈ میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی مذمت کر دیتازترین

September 24, 2023

انقرہ (شِنہوا) ترکیہ کی وزارت خارجہ نے ہالینڈ میں ترک سفارت خانے سمیت مسلم ممالک کے سفارت خانوں کے باہر قرآن پاک کی بے حرمتی کی مذمت کی ہے۔

وزارت  نے ایک بیان میں کہا کہ ہم ان اشتعال انگیز حملوں کے پھیلاؤ کی مذمت کرتے ہیں جن کا مقصد یورپی ممالک میں ہمارے مذہب اور اس کے ماننے والوں کی توہین کرنا ہےجہاں انہیں برداشت کیا جاتا ہےاور آزادی اظہار کی آڑ میں نفرت انگیز کارروائیوں کی اجازت دی جاتی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ  ایسے ممالک کو اب ان اشتعال انگیزیوں کے خلاف مئوثر اقدامات کرنے ہوں گے جنہیں اقوام متحدہ مذہبی منافرت اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کے طور پر تسلیم کرتی ہے۔

وزارت نے ہالینڈ کے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس واقعے کے ذمہ دار کے خلاف ضروری کارروائی کریں اور ایسے واقعات کو دوبارہ ہونے سے روکنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

ترکیہ ہر پلیٹ فارم پر عزم کے ساتھ اس بیمار اور نفرت پر مبنی ذہنیت کے خلاف اپنی لڑائی جاری رکھے گا۔