انقرہ(شِنہوا) ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں مسافر بس کے حادثے میں کم از کم 10 افراد جاں بحق اور 25 دیگر زخمی ہو گئے۔
انقرہ کے صوبائی گورنر واسپ ساہین نے صحافیوں کو بتایا کہ بس انقرہ-ایسکیشیر ہائی وے پر پولاتلی کے علاقے میں اوور پاس کے کھمبے سے ٹکرا گئی۔
گورنر نے کہا کہ ہوسکتا ہے ڈرائیور سو گیا ہو کیوں کہ ڈرائیور کی جانب سے بس کو روکنے کی کوئی کوشش نہیں کی گئی، انہوں نے مزید کہا کہ حادثے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔