بیجنگ(شِنہوا) چین کے کئی ایک سیٹلائٹ ترکی میں زلزلہ متاثرہ علاقوں میں جاری امدادی سرگرمیوں میں معاونت کررہے ہیں،چائنہ اسپیس نیوز کے مطابق سیٹلائٹ سے لی جانے والی متاثرہ علاقوں کی تصاویرسے متاثرہ مقامات کی صورت حال کا تجزیہ کرنے اور امدادی وسائل کو زیادہ مثر طریقے سے مختص کرنے میں مدد مل رہی ہے۔اخبار نے کہا کہ چینی سیٹلائٹس ایل - ایس اے آر 01 کی طرف سے فراہم کردہ مصنوعی اپرچرریڈارامیجز کا استعمال کرتے ہوئے، محققین نے زلزلے سے ہونے والے نقصان کی حد تک درست تصویر کشی کرتے ہوئے ترکی میں جاری ریسکیو کوششوں کے لیے اہم ڈیٹا سپورٹ فراہم کی۔چین کا ایل - ایس اے آر 01 سیٹلائٹ کا ایک گروپ ہے جو ایل - بینڈ ایس اے آرسے لیس دو سیٹلائٹس ایل - ایس اے آر 01 اے اور ایل - ایس اے آر 01 بی پر مشتمل ہے، ان دونوں سیٹلائٹس کو گزشتہ سال خلا میں بھیجا گیا تھا، جو زمینی وسائل کے انتظام، نقشہ سازی، جنگلات اور آفات سے بچا اور امداد کے لیے ڈیٹا فراہم کررہے ہیں۔