• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ترکیہ میں صدارتی انتخابات کے لیے دوبارہ ووٹنگ کا امکانتازترین

May 15, 2023

انقرہ(شِنہوا) ترکیہ میں 28 مئی کو صدارتی انتخابات کے لیے دوبارہ ووٹنگ کا امکان ہے کیوںکہ گزشتہ روز ہونے والے انتخابات کےابتدائی مرحلے میں کوئی بھی امیدوار 50 فیصد ووٹ لینے کی حد کو عبور کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکا۔

پیر کو نیم سرکاری انادولو ایجنسی کی طرف سے جاری کردہ غیر سرکاری نتائج کے مطابق موجودہ صدر رجب طیب ایردوان 49.42 فیصد ووٹوں کے ساتھ  انتخابی دوڑ میں سب سے آگے ہیں، جب کہ ان کے حریف کمال کلیک دار اوغلو 44.95 فیصد ووٹوں کے ساتھ  دوسرے نمبر پر ہیں ، 99.38 فیصد ووٹوں کی گنتی مکمل ہوگئی ہے۔ انادولو کے مطابق، تیسرے امیدوار سینان اوگن نے 5.2 فیصد ووٹ حاصل کیے۔ اپنے حامیوں سے  پیر کی صبح خطاب کرتے ہوئے، ایردوان نے اپنی "واضح برتری" پر اعتماد کا اظہار کیا، حالانکہ صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کے سرکاری نتائج کا اعلان ہونا ابھی باقی ہے۔