• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 13th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ترکیہ میں ٹریفک حادثے میں 12 افراد جاں بحقتازترین

August 21, 2023

انقرہ(شِنہوا) ترکیہ کے وسطی صوبے یوزگات میں ایک بس  گہری کھائی میں گرنے سے کم از کم 12 افراد جاں بحق اور 19 زخمی ہو گئے۔

مقامی ڈی ایچ اے نیوز ایجنسی نے پیر کو کہا ہے کہ مسافر بس سیواس صوبے سے استنبول جا تے ہوئے صوبہ یوزگات کے ضلع سورگن کے بیرونی راستے پر سڑک سے اترکر کھائی میں جا گری جبکہ حادثے کی وجہ کا تعین نہیں ہو سکا ہے۔

ترک وزیر انصاف یلماز تنک نے کہا ہے کہ واقعہ کی عدالتی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔