• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ترکیہ میں داعش سے روابط کے شبے میں 5 افراد گرفتارتازترین

July 14, 2023

انقرہ(شِنہوا)ترکیہ میں پولیس نے داعش گروپ سے روابط کے الزام میں پانچ مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔

نیم سرکاری انادولو ایجنسی نے جمعہ کو سیکورٹی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پولیس فورسز نے جنوبی صوبے مرسین میں ڈرون کی مدد سے انسداد دہشت گردی کی کارروائی کی جس میں پانچ مشتبہ افراد کو بیرون ملک مقیم داعش کے ارکان سے روابط  سمیت داعش سے منسلک سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔

 گزشتہ پیر کو ترک پولیس نے دارالحکومت انقرہ میں انسداد دہشت گردی کی کارروائی میں داعش سے وابستہ 22 غیر ملکی مشتبہ افراد کو گرفتار کیا تھا۔