انقرہ(شِنہوا) ترک پولیس نے 13 صوبوں میں کارروائیوں کے دوران داعش کے 27 مشتبہ ارکان کو گرفتار کرلیا۔
سرکاری نشریاتی ادارے ٹی آر ٹی کی رپورٹ کے مطابق دہشت گردی کی مالی معاونت کے خلاف داعش گروپ کے خلاف جاری تحقیقات کے سلسلے میں مغربی ازمیر صوبے کے چیف پراسیکیوٹر نے 30 مشتبہ افراد کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔
نشریاتی ادارے کے مطابق یہ کارروائیاں انقرہ، ساکریا، کوکیلی، استنبول اور قونیہ سمیت 13 صوبوں میں بیک وقت کی گئیں،جن کے دوران 27 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا، جبکہ پولیس مزید تین مشتبہ افراد کی تلاش میں مصروف ہے۔ ترک حکومت نے 2013 میں داعش کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا تھا جس کے بعد سے ترک پولیس ملک بھر میں اس کے خلاف انسداد دہشت گردی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔