انقرہ(شِنہوا)ترکیہ کے مشرقی حصے میں 5.6 شدت کے ایک اور زلزلے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور69 زخمی ہو گئے، یہ زلزلہ ان شدید زلزلوں کے تین ہفتے بعد پیر کو آیا جن میں44 ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔ترکیہ کی ڈیزاسٹر ایجنسی کے مطابق زلزلے کا مرکز ملا طیہ صوبے کے ضلع یسلورٹ میں تھا، جہاں 6 فروری کو شدید زلزلے کا پہلے سے شکار ہوچکا ہے۔ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی منیجمنٹ اتھارٹی (اے ایف اے ڈی) کا کہنا ہے کہ ایسی 25 عمارتیں جنہیں اس ماہ کے شروع میں زلزلے سے نقصان پہنچا تھا، پیر کو آنے والے اس زلزلے سے منہدم ہوگئیں۔