• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 14th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ترکیہ میں 350 سال قدیم عثمانی دور کا حمام دریافتتازترین

September 26, 2023

استنبول(شِنہوا) ترک ماہرین آثار قدیمہ نے ملک کے شمال مغربی صوبے کیناکلے میں کھدائی کے دوران 350 سال قدیم عثمانی دور کا ایک حمام دریافت کیا ہے۔

حریت ڈیلی نیوز نے منگل کو اپنی ویب سائٹ پر بتایا کہ حمام کیمر گاؤں سے دریافت کیا گیا ہے، جہاں پریون کا قدیم شہر واقع تھا۔ کھدائی کرنے والی ٹیم کے نائب سربراہ حسن کاساپوگلو نے کہا کہ یہ حمام اس گاؤں میں عثمانی ترکوں کی موجودگی کا واحد محفوظ تعمیراتی ڈھانچہ ہے،  350 سال قدیم حمام جدید ڈھانچے کے درمیان چھپا ہواتھا۔