استنبول(شِنہوا)ترکیہ کی جینڈرمیری فورسز نے تاریخی نوادرات کی غیر قانونی تجارت کو روکنے کے لیے ایک آپریشن کے دوران عبرانی بائبل کی ایک قدیم کاپی قبضے میں لے لی ہے۔
پیر کو استنبول کی صوبائی جینڈرمیری کمانڈ کے ایک بیان کے مطابق یہ نقل 11 سو سال پرانی سمجھی جاتی ہے۔
فورسز نے ایک خفیہ اطلاع پر تین مقامات پر چھاپے مارے جہاں چار مشتبہ افراد مقدس کتاب کے خریدار کی تلاش میں تھے جس کی قیمت 5 لاکھ امریکی ڈالرہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ عبرانی بائبل کو مزید جانچ کے لیے مینوسکرپٹ انسٹی ٹیوشن آف ترکیہ پہنچا دیا گیا ہے۔
بیان میں مزید کہا کہ چھاپوں کے دوران فورسز نے رومی اور بازنطینی دور کے 101 قدیم سکے بھی ضبط کیے جو بعد میں استنبول کے آثار قدیمہ کے عجائب گھر بھیجے گئے۔
چاروں مشتبہ افراد کو حراست میں لے کرمقدمہ استنبول کی عدالت میں بھیج دیا گیا ہے۔