• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 24th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

ترکی کا تھریس کا علاقہ پوتن کے گیس برآمدی منصوبے کے لیے توانائی کا مرکز بن سکتا ہے: ترک صدرتازترین

October 14, 2022

انقرہ(شِنہوا)  ترک صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ  روسی صدرولادیمیر پوتن کی جانب سے ترکی  سے روس کی گیس کی برآمدات میں اضافےکی تجویز کے بعد ملک کا تھریس  کا علاقہ توانائی کا بہترین مرکزبن سکتا ہے۔

 نیم سرکاری انادولو ایجنسی کے مطابق، ایردوان نے قازقستان سے واطن واپس آتے ہوئے اپنے جہاز میں صحافیوں  سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تھریس کو اس طرح کے ڈسٹری بیوشن مرکز کے لیے سب سے اہم جگہ سمجھا جاتا ہے۔

ترک صدرکے مطابق، آستانہ میں ان کی  روسی صدر پوتن سے ملاقات کے بعد ملک کی توانائی اور قدرتی وسائل کی وزارت اور روس کی گیزپروم کمپنی کو اس منصوبے پر مشترکہ طور پر کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ نورڈ اسٹریم پائپ لائنوں کو حال ہی میں ہونے والے دھماکوں میں نقصان پہنچنے کے بعد پوتن نے بحیرہ اسود سے گزرنے والی ترک اسٹریم گیس پائپ لائن کے متوازی نئی پائپ لائنوں کی تعمیر کے ساتھ ترکی میں گیس کا مرکز قائم کرنے کی تجویز پیش کی تھی۔

روسی صدر نے جمعرات کو قازقستان میں علاقائی سربراہی اجلاس کے موقع پر اردگان کے ساتھ ملاقات کے دوران صحافیوں کو بتایا تھا کہ ترکی یورپ کو گیس کی سپلائی کو ری ڈائریکٹ کرنے کے لیے بہترین راستہ ہوگا۔