• Unknown, Unknown
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کا حقیقی معیشت کے لئے کریڈٹ تعاون کو برقرار رکھنے کا اعلانتازترین

January 11, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چین نے حقیقی معیشت کے لئے کریڈٹ تعاون کو برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے جبکہ اس کے ساتھ  مقامی سپلائی اور طلب کے نظام کے فروغ کے لئے  ما لی ا مداد میں اضا فہ کیا جا ئے گا۔

پیپلز بینک آ ف چا ئنہ اور چا ئنہ بینکنگ اینڈ انشورنس ریگو لیٹری کمیشن کے مشتر کہ اجلاس کے مطا بق  چین انفراسٹرکچر کے لئے منا سب ما لی خد مات یقینی بنا ئے گا ۔

اس با ت کو بھی یقینی بنا یا جا ئے گا کہ رئیل اسٹیٹ کی ما لی ا عانت ہموار اور  منظم انداز میں فعال رہے  تا کہ مجموعی طو ر پر معا شی تر قی کو فروغ دیا جا سکے۔

دونوں اداروں نے بڑے بینکس پر زور دیا ہے کہ وہ اعتدال کے ساتھ  فرنٹ لوڈ لو نز دیں، اپنی کر یڈٹ انشو رنس کو بہتر بنا ئیں اور قو می اقتصادی اور سما جی ترقی میں کلیدی شعبوں اور کمزور را بطوں کو درست طر یقے سے وا ضح کر یں۔

دو نوں اداروں نے کہا ہے کہ ما ئیکرو اور چھو ٹے کا روبا روں کے لئے  سازگار پا لیسیوں سے  جا مع قر ضوں کا مکمل فائدہ اٹھا یا جا نا چا ہئے، تا کہ اس کے ذریعے طبی و سائل کی پیداوار  اور فرا ہمی سے متعلق کمپنیوں کی معقول سر ما یہ کا ری کی طلب کو پورا کیا جا سکے۔