• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 26th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

ترکیہ ،دہشت گرد تنظیموں سے مبینہ تعلق کے الزام میں 30 مشتبہ افراد گرفتارتازترین

May 21, 2024

استنبول(شِنہوا) ترک پولیس نے نوصوبوں میں بڑے پیمانے پر کیے گئے آپریشن میں دہشت گرد تنظیموں سے مبینہ تعلق کے الزام میں 30 مشتبہ افراد کو گرفتارکرلیا۔

سرکاری خبرایجنسی انادولو کے مطابق یہ کارروائیاں مغربی صوبے ازمیر کے چیف پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر کے تعاون سے کی گئیں۔ استغاثہ نے ملک میں دہشت گرد قرار دی گئی تنظیموں  ریولوشنری پیپلز لبریشن پارٹی- فرنٹ (ڈی  ایچ کے پی-سی) اور ایک دوسرے گروپ کو مالی اعانت فراہم کرنے کے الزام میں 40 مشتبہ افراد کے حراستی وارنٹ جاری کیے تھے۔ خبرایجنسی کے مطابق، آپریشن کے دوران، پولیس نے 30 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا،بقیہ مشتبہ افراد میں سے پانچ بیرون ملک اور دو پہلے سے قید میں ہیں۔