جوہانسبرگ(شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ ترقی چند ممالک کا استحقاق نہیں بلکہ سب کا ناقابل تنسیخ حق ہے۔
صدرشی نےبدھ کو 15ویں برکس سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا برکس ممالک کو ترقی اور احیاء کے راستے پر ساتھ چلنے کے علاوہ صنعتی ترقی اورسپلائی چین میں خلل ڈالنے اور معاشی جبر کی مخالفت کرنی چاہیے اور ڈیجیٹل معیشت، سبز ترقی، سپلائی چین جیسے شعبوں میں عملی تعاون پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔