استنبول(شِنہوا) چھٹی چائنہ بین الاقوامی درآمدی نمائش (سی آئی آئی ای) کی تشہیر ترکیہ کے ثقافتی اور مالیاتی مرکز استنبول میں شروع کی گئی ہے۔
متعدد ترک کاروباری ا یسو سی ایشنز اور چینی کمپنیز کے نمائندوں نے تقریب میں شرکت کی۔
تشہیر کے دوران ترکیہ میں چین کے سفیر لیو شاؤبن نے کہا کہ یہ تقریب ظاہر کرتی ہے کہ چین دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو فروغ دینے اور گہرا کرنے کو بہت اہمیت دیتا ہے۔
لیو نے کہا کہ ترکیہ نے لگاتار پانچ سالوں تک سی آئی آئی ای میں حصہ لیا ہے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ نمائش کے ذریعے چین کو ترکیہ کی برآمدات 50 کروڑ امریکی ڈالر زسے تجاوز کر گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چین کو امید ہے کہ ترکیہ میلے میں شرکت کے لئے مزید نمائش کنندگان کا اہتمام کرے گا، چین کے ساتھ تجارتی تبادلے اور تعاون کو وسعت دے گا اور چین کی کھلے پن اور اقتصادی ترقی کے فوائد کا اشتراک کرے گا۔
شنگھائی میں نیشنل کنونشن اینڈ ایگزیبیشن سینٹر کے صدر ننگ فینگ نے ترک کمپنیز کو نمائش میں شرکت اور چینی مارکیٹ کے وسیع مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی دعوت دی۔
انہوں نے کہا کہ 1.4 ارب کی آبادی اور 40 کروڑ سے زیادہ متوسط آمدنی والے صارفین کے ساتھ چین دنیا کی سب سے زیادہ امید افزا بڑی مارکیٹ ہے۔
ننگ کے مطابق یہ اندازہ لگایا گیا ہے کہ اگلے دس سالوں کے دوران چین کی درآمدات 220 کھرب امریکی ڈالر زسے تجاوز کر جائیں گی۔
ایجین ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے ہیڈ کوآرڈینیٹر جاک ایسکینازی کے مطابق یہ نمائش ترکیہ کو چین میں مزید مصنوعات برآمد کرنے میں معاونت کرے گی۔
چھٹی سی آئی آئی ای 5 سے 10 نومبر تک چین کے مشرقی شہر شنگھائی میں منعقد ہو گی۔