• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 13th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ترکیہ، استنبول میں وبا کے بعد پہلے چینی سیاحتی گروپ کا استقبالتازترین

August 18, 2023

استنبول (شِنہوا) چین کی جانب سے 10 اگست کو ترکیہ کے گروپ ٹور پر پابندی ختم ہو نے کے بعد ترکیہ کے سیاحوں کی توجہ کے مرکز استنبول میں پہلے چینی سیاحتی گروپ کا استقبال کیا گیا۔

12 رکنی ٹور گروپ ترکیہ میں 8 روزہ دورے پر ہے۔ استنبول میں چین کے نائب  قونصل جنرل وو جیان نے وفد کے ہمراہ تاریخی سلطان احمد اسکوائر کا دورہ کیا جس کے ارد گرد مشہور بیسلیکا حوض، آیا  صوفیہ اورنیلی مسجد ہے۔

وو نے گروپ کو بتایا کہ ترک حکام اور چینی قونصل خانے کے درمیان ملاقاتوں کا ایک سلسلہ جاری ہے جس میں تقریباً1 کروڑ 60 لاکھ آبادی کے حامل اس بڑے شہر میں چینی سیاحوں کے محفوظ اور پریشانی سے پاک سفر پر توجہ مرکوز کی جا رہی ہے۔

وو نے کہا کہ ہم نے چینی زبان میں ایک بروشر تیار کیا ہے جس میں ترکیہ میں احتیاطی تدابیر کی فہرست ، قونصلیٹ کے فون نمبرز اور ٹریفک نقشے فراہم کیے گئے ہیں۔

نائب قونصلر نے سیاحوں کو یقین دہانی کرائی کہ قونصلیٹ 24 گھنٹے دستیاب ہے۔

ٹور لیڈر فو ٹونگ نے کہا کہ ترکیہ چینی سیاحوں کے لئے اعلیٰ درجے کے بیرون ملک جانے والے مقامات میں سے ایک بن گیا ہے  اور آ ئندہ دنوں میں چینی سیاحوں کی آمد میں تیزی سے اضافہ متوقع ہے۔

استنبول میں تین دن کے قیام کے بعد  گروپ ترکیہ  کے وسطی علاقے کیپاڈوشیا کا رخ کرے گا  جو ہاٹ ایئر بیلون ٹورز کے لئے ایک مشہور خوبصورت مقام ہے۔