• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 9th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ترکی اورشام میں زلزلے سے جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 17ہزارسے تجاوز کر گئیتازترین

February 09, 2023

استنبول(شِنہوا)ترکی اور شام میں پیر کے تباہ کن زلزلوں سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 17 ہزارسے تجاوز کر گئی ہے۔میڈیا نے جمعرات کو ترک صدر رجب طیب ایردوان کے حوالے سے بتایا کہ ترکی میں زلزلے سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 14 ہزار14تک پہنچ گئی ہے جبکہ63ہزار794 افراد زخمی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شام میں حکومت کے زیر قبضہ علاقوں میں کم سے کم  1ہزار581 افراد جاں بحق ہوئے اور اپوزیشن کے زیر قبضہ علاقے میں ہلاکتوں کی تعداد 1ہزار975 ہے۔ترکی کے جنوبی صوبے کہرامن ماراس میں مقامی وقت کے مطابق صبح 4 بج کر 17 منٹ (پاکستانی وقت صبح 6 بج کر 17 منٹ) پر 7.7 شدت کا زلزلہ آیا، جس کے چند منٹ بعد ملک کے جنوبی صوبے غازیان تیپ  میں 6.4 شدت کا زلزلہ آیا اورصوبہ کہرامن مار میں مقامی وقت دن ایک بج کر 24 منٹ(پاکستانی وقت دن 3 بج کر 24 منٹ) پر 7.6 شدت کا زلزلہ آیا۔7.7 اور 7.6 شدت کے جھٹکوں نے ملک کے تقریبا 10 صوبوں کو تباہ کر دیا۔ریسکیو ٹیمیں منجمد موسم میں ملبے تلے دبے افراد کو بچانے کے لیے امدادی کارروائیاں کر رہی ہیں۔ لوگ اپنے پیاروں کے بارے میں اچھی خبریں سننے کی امید کے آثار کے منتظرہیں۔زلزلے سے متاثرہ صوبہ ہاتے میں چینی امدادی ٹیم نے جمعرات کی صبح ایک منہدم عمارت کے ملبے تلے دبی حاملہ خاتون کو محفوظ مقام پر منتقل کیا۔چینی ریسکیو ٹیم کے ڈپٹی لیڈر ژا یانگ نے کہا کہ چینی ٹیم نے ریسکیو آپریشن کے دوران پیشہ ورانہ مشورے اور تکنیکی آلات فراہم کیے ۔ترکی نے چین کی مدد پر اظہار تشکر کیا اور چینی ٹیم کی امدادی کاروائیوں میں اپنی بھرپورحمایت کا اظہار کیا۔