• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ترکیہ اور چین ٹیکنالوجی و توانائی کےشعبوں میں تعاون بڑھائیں، ترک عہدیدارتازترین

December 25, 2023

بیجنگ (شِنہوا) ترکیہ کے ایک عہدیدار نے کہا کہ مارکیٹ کے وسیع امکانات کے پیش نظر ترکیہ اور چین کو ٹیکنالوجی، توانائی اور سیاحت میں تعاون اور سرمایہ کاری میں مزید اضافہ کرنا چاہئے۔

ترکیہ کے ایوان صدر میں سرمایہ کاری دفتر کے صدر احمد براک داغلی اوغلو نے دورہ بیجنگ میں شِںہوا سے گفتگو میں کہا کہ چینی کمپنیوں نے خدمات، بنیادی ڈھانچے اور ترسیل سمیت شعبوں میں ترکیہ میں سرمایہ کاری میں اضافہ کیا ہے۔

دورے میں داغلی اوغلو نے بیجنگ، شنگھائی اور گوانگ ژو سمیت متخلف شہروں میں ٹیکنالوجی اور ای- موبلٹی کےشعبوں میں چینی کمپنیوں اور سرمایہ کاروں سے ملاقات کی۔

داغلی اوغلو نے کہا کہ وہ اس دورے بارے کافی پرجوش ہیں۔ ان چینی سرمایہ کاروں اور کاروباری افراد سے ملاقاتوں کی امید ہے جو یورپ میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کر رہے ہیں۔ انہیں ہم دعوت دیتے ہیں کہ وہ ترکیہ میں سرمایہ کاری کریں۔

اعداد و شمار کے مطابق، چین ترکیہ کا تیسرا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار بن چکا ہے۔ 2022 میں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اشیاء کی مجموعی مالیت 38.55 ارب  ڈالر تک پہنچ گئی تھی جبکہ 2022 کے اختتام تک ترکیہ میں چین کی براہ راست سرمایہ کاری 2.4 ارب ڈالر سے زائد ہوچکی تھی۔

داغلی اوغلو نے کہا کہ دونوں فریقوں کو ٹیکنالوجی تعاون میں اضافہ کرنا چاہئے جو ترکیہ میں چینی سرمایہ کاری کا مسابقتی مقام ہوسکتا ہے اور اس میں صارفین کے لئے الیکٹرانکس ، سیمی کنڈکٹر ، بیٹری کی فراہمی اور ای موبلٹی کا احاطہ کیا جاسکتا ہے۔