• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 26th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

ترقی اور اتحاد۔ جی 20 میں چین کی تجاویز، اے پیک مشترکہ مستقبل کا تصورتازترین

November 21, 2022

بیجنگ (شِنہوا) چین نے  بہت سے چیلنجز کا سامنا کرتی دنیا کے لئے امن اور ترقی کو فروغ دینے اور مشترکہ مستقبل کے ساتھ انسانی برادری کی تعمیر کا عہد کیا ہے۔

یہ پیغام  کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی ) نے اکتوبر میں اپنی 20ویں قومی کانگریس بلا نے کے وقت دنیا کو دیا تھا۔ چینی صدر شی جن پھنگ  نے رواں  ہفتہ دو اہم پلیٹ فارمز پر اس عزم کا اعادہ کیا جس میں  دنیا بھر کے رہنما اکٹھے ہوئے تھے  ۔

شی جن پھنگ  کا گزشتہ ماہ پارٹی کانگریس کے اختتام کے بعد یہ پہلا غیرملکی دورہ تھا۔ شی نے انڈونیشیا میں  گروپ آف ٹوئنٹی(جی20 ) کے  17 ویں سربراہی اجلاس میں شرکت کی اور اب وہ 29 ویں ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن (اے پیک ) کے اقتصادی رہنماؤں کے اجلاس میں شرکت کے لیے تھائی لینڈ میں ہیں۔

انہوں نے مشترکہ طور پر عالمی ترقی کو فروغ دینے کے لیے یکجہتی اور تعاون کو بڑھانے پر زور دیا جو کہ دنیا کے ایک بڑے ملک کے طور پر چین کے احساس ذمہ داری کا اظہار ہے ۔

شی نے کہا کہ تمام ملکوں  کو چاہیے کہ وہ  تقسیم کو اتحاد، تصادم کو تعاون اوربے دخلی  کو جامعيت سے بدلیں ۔

صدر شی نے کہا  کہ تمام ملکوں  کو ہمارے اس عہد  کے اس  سوال کا جواب دینے کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنا  چاہیے  کہ اس دنیا میں آخر کار  خرابی کیا ہے، ہم اس کے بارے میں کیا  کرسکتے ہیں ۔