• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

ترکیہ عالمی عدالت انصاف میں اسرائیل کیخلاف جنوبی افریقہ کے نسل کشی مقدمے میں شامل ہو گا،وزیر خارجہتازترین

August 07, 2024

قاہرہ(شِنہوا)ترک وزیر خارجہ ہاقان فیدان نے کہا ہے کہ ترکیہ، جنوبی افریقہ کی طرف سے  ہیگ میں عالمی عدالت انصاف(آئی سی جے) میں اسرائیل کیخلا ف دائر کئے گئے نسل کشی کے مقدمے میں شمولیت کی درخواست دے گا۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں اپنے مصری ہم منصب بدر عبدالاتی کے ساتھ ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والی مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

انہوں نے زور دیا کہ مشرق وسطی کا خطہ مزید کشیدگی کا متحمل نہیں ہو سکتا،ترکیہ نے پہلے ہی خبردارکیا تھا اسرائیل کی ہتھیاروں یا خا موشی  سمیت کسی بھی طریقے سے حمایت خطے کو نقصان پہنچائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی غزہ میں جارحیت نے خطے میں کشیدگی پید ا کی ہے،اسرائیل خطے کیلئے ایک بڑا خطرہ ہے اور ہم غزہ میں اس کی بربریت کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

قبل ازیں فیدان نے مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کی جس میں حالیہ علاقائی مسائل اور تنازعات میں اضافے کے خطرے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔   

 ملاقات کے دوران فریقین نے اسرائیل کی کشیدگی میں اضافے کی پالیسیوں کی مذمت کررتے ہوئے  علاقائی صورتحال کی سنگینی پرتشویش ظاہر کی ۔ انہوں نے خطے میں پائیدار انصاف، سلامتی اور استحکام کے حصول کے لیے دو ریاستی حل پر مبنی مسئلہ فلسطین کے جامع حل کو آگے بڑھانے کی ضرورت کا اعادہ کیا۔