انقرہ(شِنہوا) ترکیہ میں گزشتہ 11ماہ کے دوران 2016 کی ناکام بغاوت کے نیٹ ورک سے مبینہ رابطوں کے الزام میں 8ہزار153مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔
ترک وزیرداخلہ علی یرلیکایا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ یکم جون 2023 سے 15 مئی 2024 کے دوران ملک بھر میں مجموعی طور پر5ہزار191 آپریشن کیے گئے۔
وزیرنے بتایا کہ حراست میں لیے گئے افراد میں سے 1ہزار518 کو باضابطہ طور پر گرفتار کیا گیا جبکہ1ہزار751 افراد کو حراست میں رکھنے کے لیے عدالت سے احکامات لیے گئے۔
انہوں نے کہا کہ تازہ ترین پولیس کارروائیوں میں گزشتہ چار دنوں میں 18 صوبوں سے 45 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔