• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ترک صدر کی روسی ہم منصب سے بحریہ اسود اناج معاہدہ جاری رکھنے کی اپیلتازترین

August 02, 2023

انقرہ(شِنہوا)ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے بدھ کو اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن پر بحیرہ اسود اناج معاہدے کو جاری رکھنے  پر زور دیا ہے۔

ترک ایوان صدر کے ایک بیان کے مطابق صدر ایردوان نے ایک فون کال کے دوران پیوٹن کے ساتھ  اس اقدام کی اہمیت پر زور دیا جسے انہوں نے "امن کا پل" قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کی طویل مدتی بندش سے کسی کو فائدہ نہیں ہوگا اور اناج کے ضرورت مند کم آمدنی والے ممالک کو بہت نقصان پہنچے گا۔

ترک صدر نے کہا کہ اناج کی قیمتیں، جو اناج کے معاہدے کے نفاذ کے دوران 23 فیصد کم ہوئیں، گزشتہ دو ہفتوں میں 15 فیصد بڑھ گئی ہیں۔

دونوں رہنماؤں نے پیوٹن کے جلد ترکیہ کے دورے پر اتفاق کیا۔