انقرہ(شِنہوا) ترک پولیس نے 2016 کی ناکام بغاوت کی کوشش سے تعلق کے الزام میں 32 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔
وزیر داخلہ علی یرلیکایا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک بیان میں بتایا کہ پولیس نے بیک وقت 10 صوبوں میں "پنچھ-4" کے نام سے چھاپے مارے۔
مشتبہ افراد کا مبینہ طور پر گولن تحریک سے تعلق ہے، جس پر ترک حکومت نے 15 جولائی 2016 کی بغاوت کی کوشش کا الزام عائد کیاہے۔حکومت کی جانب سے گولن کی تحریک پر ریاستی بیوروکریسی میں دراندازی کرنے، پبلک سیکٹر میں ملازمت کرنے والے اپنے اراکین کی مدد کے لیے امتحانات میں فراڈ اور ملٹری اسکولوں میں داخلہ کے انٹرویوز کو متاثر کرنے کا الزام عائد کیا گیاہے۔