انقرہ (شِنہوا) ترک پولیس نے ملک بھر سے 2016 کی ناکام بغاوت کے نیٹ ورک سے مبینہ روابط کے الزام میں 38 مشتبہ افراد کو گرفتارکرلیا۔
وزیر داخلہ علی یرلیکایا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پرایک بیان میں بتایاکہ ترک پولیس نے بیک وقت 12 صوبوں میں "پنچھ-3" کے نام سے کارروائیاں کیں۔
مشتبہ افراد کا مبینہ طور پر گولن تحریک سے تعلق تھا، جس پر ترک حکومت نے 15 جولائی 2016 کو بغاوت کی کوشش کا الزام لگایا تھا۔