استنبول(شِنہوا) ترک پولیس نے 2016 کی ناکام بغاوت کے منصوبہ ساز نیٹ ورک سے مبینہ روابط کے الزام میں 30 مشتبہ افراد کوگرفتار کرلیا ہے۔
پولیس نےجمعہ کو یہ کارروائی مغربی صوبے ازمیر میں استغاثہ کی جانب سے گولن تحریک کے 32 مشتبہ ارکان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جانے کے بعد کی ہے۔
مشتبہ افراد کے بارے میں خیال ہے کہ وہ گولن تحریک سے وابستہ ہیں، مبینہ طور پر امریکہ میں مقیم فتح اللہ گولن کے نیٹ ورک پر ترک حکومت نے 15 جولائی 2016 کو ہونے والی ناکام بغاوت کا الزام عائد کیا تھا، جس کے نتیجے میں کم از کم 250 افراد ہلاک ہوئے تھے۔