• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 13th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ترک پولیس نے ناکام بغاوت کے الزام میں 17 مشتبہ افراد کو گرفتارکرلیاتازترین

September 12, 2023

استنبول(شِنہوا)ترکیہ کی پولیس نے ملک کےشمال مغربی علاقےمیں17مشتبہ افرادکوحراست میں لیا ہے جن کے2016 میں ہونے والی شکست خوردہ بغاوت کے پیچھے ایک نیٹ ورک کے ساتھ مبینہ تعلقات تھے۔

احلاص نیوز ایجنسی کے مطابق جینڈرمیری کمانڈ یونٹس نے مشتبہ افراد کوسرحدی صوبے ایڈرن سے غیر قانونی طور پر یونان فرار ہونے کی کوشش کے دوران پکڑا۔

ایجنسی نے بتایا کہ امریکہ میں مقیم عالم فتح اللہ گولن اور شامی کرد گروپ ڈیموکریٹک یونین پارٹی (پی وائے ڈی) کے نیٹ ورک سے تعلق کے الزام میں چار مشتبہ افراد کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے۔

اس کے علاوہ 13 دیگر مشتبہ افراد سے بھی ان گروہوں سے مبینہ تعلق رکھنے پرتفتیش جاری ہے جنہیں ترکیہ نے دہشت گرد تنظیمیں قرار دے رکھا ہے۔