• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ترک پولیس نے داعش سے وابستہ 36 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیاتازترین

January 18, 2024

انقرہ(شِنہوا)  ترک پولیس نے گزشتہ تین دنوں کے دوران داعش سے وابستہ 36 مشتبہ افراد کو حراست میں لیاہے۔

وزیر داخلہ علی یرلیکایا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ مشتبہ افراد کو ملک کے 11 صوبوں میں "آپریشن ہیروز-45" کی کارروائیوں کے دوران پکڑا گیا تھا۔  یرلیکایا نے کہا کہ ترکیہ  کسی دہشت گرد کو ملک کے امن، اتحاد اور یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دے گا۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن میں، پولیس نے غیر ملکی کرنسیز کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل مواد اور دستاویزات بھی ضبط کی ہیں۔    ترک وزیر کے ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹ کی گئی ویڈیو فوٹیج میں پولیس کو اپارٹمنٹس اور عمارتوں میں داخل ہوتے اور مشتبہ افراد کوپکڑ کر گاڑیوں میں بٹھاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔