• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 17th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ترک پولیس نے داعش کے 47 مشتبہ ارکان کو گرفتار کرلیاتازترین

February 21, 2024

انقرہ(شِنہوا) ترک پولیس نے پانچ صوبوں میں کارروائی کرتے ہوئے داعش  کے کم از کم 47 مشتبہ ارکان کو حراست میں لے لیا۔

وزیر داخلہ علی یرلیکایا نے بدھ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بتایا کہ مشتبہ افراد کو ملک کے سب سے بڑے شہر استنبول، دارالحکومت انقرہ کے ساتھ ساتھ کریکالے، اڈانا اور برسا کے صوبوں سے حراست میں لیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ سال یکم جون سے اب تک داعش کے خلاف کل 1ہزار162 کارروائیاں کی گئی ہیں، جن کے دوران  2ہزار402 مشتبہ افراد کو پکڑا گیا ہے۔ ترک حکومت نے 2013 میں داعش کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا تھا  اور اسے 2015 سے ملک میں ہونے والے مہلک حملوں کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔