• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ترک پولیس نے داعش کے 17 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیاتازترین

August 04, 2023

استنبول(شِنہوا)ترکیہ میں پولیس نے ایک شہرکے چار اضلاع میں پانچ مقامات پر عسکریت پسند گروپ کے خلاف بیک وقت آپریشن کے دوران  داعش سے تعلق کے شبے میں 17 افراد کو حراست میں لے لیا۔

مقامی این ٹی وی ٹیلی ویژن نے جمعہ کو رپورٹ کیا کہ یہ کارروائی انسداد دہشت گردی پولیس کی جانب سے ان افراد کو نامزد کرنے کے بعد کی گئی جن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ ان کا تعلق داعش اور شام اور عراق میں تنازعات سے ہے۔

داعش نے ترکیہ میں متعدد مہلک حملوں کی ذمہ داری قبول کر رکھی ہے جس کے جواب میں ترکیہ کے انسداد دہشت گردی  اداروں کی اس گروپ کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔