انقرہ(شِنہوا) ترک پولیس نے 2016 کی ناکام بغاوت میں ملوث نیٹ ورک سے مبینہ روابط کے شبہ میں ملک بھر سے 10 افراد کو حراست میں لیاہے۔
مغربی صوبے ازمیر کے چیف پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر نے 15 مشتبہ افراد کے حراستی وارنٹ جاری کیے جو مبینہ طور پر 15 جولائی 2016 کی ناکام بغاوت میں ملوث گولن موومنٹ کے رکن تھے۔
بیان کے مطابق پولیس نے پانچ صوبوں میں چھاپے مارے اور بیک وقت کارروائیوں میں 10 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ مشتبہ افراد فوجی اسکول کے طالب علم تھے جنہیں بغاوت کی کوشش کے بعد فارغ کر دیا گیا تھا۔